وزیراعظم نے شہید کے جنازے کا کاندھا دیا اور ان کی قبر پر پھول رکھے . وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن فراز الیاس کے والدین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فراز نے جام شہادت نوش کیا ہے، اللہ تعالی کسی کسی کو یہ عظیم رتبہ عطا کرتا ہے . انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ شہدا کو مردہ مت کہو، وہ زندہ ہیں . وزیراعظم نے کہا کہ کیپٹن فراز کی 19 جون کو شادی تھی مگر یہ اللہ تعالیٰ کا حکم تھا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی . وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے ہزاروں افسران اور جوانوں کو شہادت نصیب ہوئی، آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ کے بیٹے نے شہادت پائی، یہ آپ کے سارے خاندان کے لیے بھی باعث فخر ہے . اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے گاؤں کا نام شہید کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا . یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں گزشتہ روز بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے . شہید ہونے والوں میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل تھے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے چونیاں میں ادا کردی گئی .
شہید کیپٹن کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر عطا تارڑ، عسکری حکام اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی .
متعلقہ خبریں