مکہ مکرمہ میں حج دھوکا دہی میں ملوث 4 افراد گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنرل سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں 4 غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا ہے جو حج کی جعلی مہم کی تشہیر اور جعلی حج دستاویزات اور بریسلیٹ فروخت کرنے میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق، سعودی پبلک سیکیورٹی نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق پاکستان اور میانمار سے ہے۔ یہ افراد حج کی جعلی دستاویزات اور بریسلیٹ فروخت کر رہے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے مالی رقم، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات برآمد کیے ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد، ان افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔