مکہ مکرمہ میں حج دھوکا دہی میں ملوث 4 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنرل سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں 4 غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا ہے جو حج کی جعلی مہم کی تشہیر اور جعلی حج دستاویزات اور بریسلیٹ فروخت کرنے میں ملوث تھے . تفصیلات کے مطابق، سعودی پبلک سیکیورٹی نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق پاکستان اور میانمار سے ہے .

یہ افراد حج کی جعلی دستاویزات اور بریسلیٹ فروخت کر رہے تھے . سیکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے مالی رقم، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات برآمد کیے ہیں . قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد، ان افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں