ڈالر معمولی سستا ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پانچ پیسے سستا ہوگیا، تازہ کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278روپے 15 پیسے ہوگئی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں ڈالر 278روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔