کلرکہار میں ٹرک اور کار میں تصادم، 6 افراد جاں بحق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کلرکہار میں سیمنٹ مکسچر والے ٹرک اور کار میں تصادم کے سبب چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ موٹروے سالٹ رینج میں پیش آیا جس میں سیمنٹ مکسچر ٹرک کا بریک فیل ہوگیا اور وہ بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا، ٹرک نے کار کو کچل دیا اور دونوں میں آگ لگ گئی جس کے سبب دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد جل گئے۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔ امدادی ادارے کے مطابق جلی ہوئی لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کردی گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاحال ہلاکتوں کی تعداد کنفرم نہ ہوسکی۔
اطلاعات ہیں کہ کار لاہور سے اسلام آباد آرہی تھی جس میں ایک ہی فیملی سوار تھی ان میں دو مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں جبکہ سیمنٹ مکسچر باؤذر میں دو افراد موجود تھے وہ بھی جاں بحق ہوگئے۔