63سالہ شخص کو ایسی چھینک آئی کہ بڑی آنت ہی جسم سے باہر نکل آئی

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک شخص کے ساتھ اپنی نوعیت کا ایک ایسا حیران کن واقعہ ہوا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی اس 63سالہ شخص کو چھینک آئی جس کے ساتھ اس کی بڑی آنت ہی جسم سے باہر نکل آئی۔
امریکی اخبار کے مطابق اس شخص کی حال ہی میں پراسٹیٹ کینسر کے سبب سرجری ہوئی تاہم اب وہ مکمل صحت مند ہو چکا تھا۔ گزشتہ دنوں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ناشتہ کر رہا تھا جب اسے کھانسی آنی شروع ہوئی اور اسی دوران ایسی زور کی چھینک آئی کہ سرجری کی جگہ سے اس کی بڑی آنت جسم سے باہر آ گئی۔
آدمی کے جسم سے بڑی آنت باہر آئی تو وہ ہکا بکا رہ گیا اور اسے فوری طور پر اپنی شرٹ سے ڈھانپ لیا جبکہ اس کی وحشت زدہ اہلیہ نے فوری میڈیکل عملے کو کال کی جنہوں نے آ کر مریض کو طبی امداد دی اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد کیس امریکن جرنل آف میڈیکل کیس رپورٹس میں شائع کیا گیا ہے۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

4 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

13 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

25 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

32 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

37 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

46 mins ago