ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین کرکٹ بورڈ مستعفی ہو،حافظ حمداللّٰہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین کرکٹ بورڈ مستعفی ہو۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے۔ خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ کے ذریعے سرجری نہیں ملک و قوم کی گردن کٹے گی۔رہنما جے یو آئی نے کہا کہ پی سی بی پر جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے، محسن نقوی اتنے ہی باصلاحیت ہیں تو انہیں بنانے والے اپنا عہدہ بھی ان کو دے دیں۔