بلوچستان میں اسپیشل پرسنز کو ماہانہ وظیفہ، روزگار اور تعلیمی کوٹہ فراہم کیا جائیگا، پھلین بلوچ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے رہنما ممبر قومی اسمبلی پنجگور کم کیچ واجہ پھلین بلوچ سے اسپیشل پرسن آرگنائزیشن بلوچستان کے رہنما شکیل غریب سماعلیزی کی ملاقات۔ پنجاب کے طرزِ پر صوبہ بلوچستان کے خصوصی فیملی کے لیے بھی ماہانہ وظیفہ تعلیم و روزگار کو یقینی بنانے کے لئے مرکز سے بات چیت کی درخواست۔ اس حوالے سے واجہ پھلین بلوچ نے کہا کہ اسپیشل پرسنز ہمارے معاشرے کا اہم جز ہیں، ان کی ہر تکلیف کا احساس ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کی چیئرپرسن سے اس ایشو پر خصوصی ملاقات و درخواست جمع کرانے کے ساتھ باہمی افراد کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے و بلوچستان کے صوبائی حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے، کہ وہ صوبہ پنجاب کے طرح بلوچستان کی افراد باہمی کو ماہانہ وظیفہ روزگار و تعلیم کی کوٹہ پر سنجیدگی سے عمل در آمد کرے۔