صوبائی بجٹ میں کوئٹہ کیلئے مزید 20 گرین بسیں فراہم کی جائیں گی، محکمہ ٹرانسپورٹ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکریٹری ٹرانسپورٹ محمدحیات کاکڑنے کہا ہے کہ عوام کو بہترسفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،صوبائی حکومت آنیوالے پی ایس ڈی پی میں 20مزیدگرین بسیں متعارف کروائے گی، گرین بسوں کے روٹ کوبڑھاکرڈی ایچ اے سے سریاب کسٹم تک بسیں چلائیں گے، ہماری کوشش ہے خواتین کیلئے صبح اوردوپہرکے وقت خصوصی بس چلائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کوبہترسفری سہولت فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی خد مت کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام کی سہولت کے پیش نظر ایئرپورٹ روڈبلیلی سے سریاب روڈبلوچستان یونیورسٹی تک 18کلومیٹرکی طویل مسافت پر8گرین بسیں چلارہی ہے اوران بسوں میں روزانہ 9ہزارلوگ سفرکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ پالیسی کی اشدضرورت ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 20مزیدگرین بسیں چلائیں گے، وفاقی پی ایس ڈی پی میں 100نئے بسوں کی پالیسی پر بھی وزیراعلی بلوچستان مرکزی حکومت سے بات چیت کررہے ہیں اورامید ہے کہان کی جدوجہدضروررنگ لائے گی، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں چلنے والے 8گرین بسوں کے کرایے کی مد میں حکومت عوام کو 40روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، اور گرین بس کے کرایہ کی مد میں 40روپے صوبائی حکومت جبکہ40روپے مسافراداکررہے ہیں جبکہ گرین بسوں کے فیول و مرمت اوردیگرکاموں کی مد میں صوبائی حکومت نجی کمپنی کوکوئی پیسہ نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل کوئٹہ میں شہری پرانے لوکل بسوں میں سفرکررہے تھے تاہم گرین بسوں کی آمدسے عوام کوآرام دہ سفرکی سہولت میسرہے اوروہ اس سے مستفیدہورہے ہیں، سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے مزیدکہا کہ صوبائی حکومت آنے والے مالی سال میں 20نئی بسیں متعارف کروارہی ہے اورہم آنیوالے وقت میں گرین بس کے روٹ بھی بڑھائیں گے، اس ضمن میں ڈی ایچ اے کوئٹہ سے سریاب کسٹم تک بسیں چلائی جائیں گی، ہماری کوشش ہے کہ ان بسوں میں خواتین کیلئے صبح اوردوپہرکے اوقات میں خصوصی بس مختص کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سروس کی بہتری کیلئے کوشاں ہے اوروفاقی حکومت نے ہمیں فزیبلیٹی رپورٹ تیارکرنے کیلئے 100ملین روپے فراہم کئے ہیں اوراس پر جولائی میں کام شروع کریں گے، انہوں نے کہا کہ100بسوں کے متعلق وزیراعلی بلوچستان وفاقی حکومت سے بات چیت کررہے ہیں اورجووفاقی حکومت نے گرین بسوں کامنصوبہ مستردکیاہے ان کایہی کہناہے کہ اگربسیں ہم دے رہے ہیں تواس کے متعلق فزیبلیٹی رپورٹ تیارکرکے بلوچستان حکومت کوہرممکن تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گرین بسوں میں لوگ بڑی تعدادمیں سفرکررہے ہیں اورروزانہ 20فیصدخواتین ان بسوں میں سفرکررہے ہیں اورروزانہ کی بنیادپرعوام کی جانب سے جوشکایتیں موصول ہورہی ہیں ان کابروقت نوٹس لیاجاتا ہے اورحال ہی میں ڈرائیورکی غفلت اورلاپرواہی کی صورت میں ان کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تین دن کی تنخواہ کاٹی گئی اورہم مستقبل میں کسی بھی شکایت کانوٹس لیں گے۔

WhatsApp
Get Alert