بیلا میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر ضلعی انتظامیہ کی برہمی، آر ایف او کو طلب کرلیا

بیلا(قدرت روزنامہ)درختوں کی بے دریخ غیر قانونی کٹائی پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلا نے ڈنڈا اٹھا لیا آر ایف او بیلا کو دفتر طلب کر لیا سخت برہمی کا اظہار درختوں کی کٹائی کی روک تھام کیلئے سختی سے ہدایت کر دی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلا علی شاہ عباسی نے پیر کے روز رینج فاریسٹ آفیسر بیلا سلیم اللہ رونجھو کو دفتر طلب کر کے درختوں غیر قانونی اور بے دریخ کٹائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات درخت اگانے کی بجائے درخت کٹوانے میں ٹمبر مافیا کی سپورٹ کررہا ہے جوکہ باعث تشویش امر ہے اسسٹنٹ کمشنر علی شاہ عباسی نے محکمہ جنگلات بیلا کے رینج آفیسر کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے جاری عمل کو فی الفور روکنے کیلئے محکمہ جنگلات اپنا کردار ادا کرے درختوں کی کٹائی کیلئے جاری ہونے والے این او سی کو سرکاری قوانین اور شرائط کے تحت ہی قابل قبول سمجھا جائے بصورت دیگر متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر موجود خبر رساں ادارے کے نمائندے اورعوامی پریس کلب (رجسٹرڈ)بیلا کے صحافیوں سے سے گفتگو کرتے ہوئے علی شاہ عباسی نے مزید کہا کہ درخت کائنات اور زمین کا حسن ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کو روکنے میں مددگار ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ درختوں کی بے دریخ کٹائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور ٹمبر مافیا کے خلاف قانون کے تحت کاروائی ہوگی . .

.

متعلقہ خبریں