میونسپل کارپوریشن تربت کا 10 کروڑ روپے مالیت کا بجٹ پیش
تربت(قدرت روزنامہ)میونسپل کارپوریشن تربت کا 10 کروڑ کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن تربت کا پہلا 10 کروڑ روپے کا بجٹ برائے سال 2024-25 اجلاس میں پیش کردیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن تربت کے مالی سال 2024-2025 کا بجٹ اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں کونسل نے 10 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی سمیت کونسلران نے شرکت کی شریک کی اجلاس کارروائی ڈپٹی میئر نثار ملنگ نے چلائی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 7 کروڑ روپے جنرل کونسلران کے ذریعے ترقیاتی مد میں خرچ کیے جائیں گے اور 3 کروڑ روپے کی رقم میئر میونسپل کارپوریشن تربت کی صوابدید پر ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 50 لاکھ روپے کی رقم خواتین کونسلران کے ترقیاتی کاموں کے لیے بھی مختص کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں کونسلر رحیم بخش چیف، طارق بابل، نصیر احمد بگی، سردار دودا خان درزادہ، خان محمد جان، خلیل نصیر اور چاکر بلوچ کے علاوہ دیگر کونسلر نے بھی خطاب کیا اور اپنی تجاویز دیں۔ قبل ازیں کونسلر اعجاز احمد ملازئی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور منظور کیا گیا۔ اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے شرکت اور بجٹ کی متفقہ منظوری پر تمام کونسلرز کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کارپوریشن اسی طرح تمام کونسلرز کے تعاون اور مدد سے آگے بڑھے گی اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہوگی۔