سریاب گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر میں تکنیکی خرابی، 9 فیڈرز کو فراہمی معطل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سریاب گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفامر میں تکنیکی خرابی۔ کیسکو حکام کے مطابق خرابی سے 9 فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ متاثرہ فیڈرز میں اولڈ لیاقت بازار، اولڈ جان محمد فیڈر شامل ہیں۔ نیو جان محمد، سمنگلی ایکسپریس، دلدار کاریز اور سریاب ٹو پر بھی بجلی بند۔ مرمتی کام جلد مکمل کرکے متاثرہ فیڈرز کو بجلی بحال کردی جائے گی۔