گوادر میں منشیات کی بڑھتی وبا اور امن و امان پر قابو پایا جائے، نیشنل پارٹی


گوادر(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے وفد نے ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے وفد نے گوادر اور نواح میں منشیات کی بڑھتی وبا اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے پولیس نے اس ضمن میں فوری کاروائی کا مطالبہ کیا جس پر ایس ایس پی نے نیشنل پارٹی کے وفد نے یقین دلایا کہ گوادر پولیس منشیات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مستعد ہے۔ گوادر شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے گوادر پولیس پر ممکن کاروائی کرے گی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔ نیشنل پارٹی کے وفد میں نیشنل پارٹی کے سابقہ ضلعی صدر فیض نگوری، نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادربخش، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی، نیشنل پارٹی کے ضلعی خازن رفیق جمعہ، تحصیل گوادر کے جنرل سیکریٹری ولید مجید اور سلیم بلوچ شامل تھے۔