انگریز نے بلوچ پشتون وطن کو تقسیم کر کے نئی سرحد بندی کی جوپاکستان نے برقرار رکھی، نواب رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انگریز نے بلوچ پشتون وطن کو تقسیم کر کے نئی سرحد بندی کی، آج پاکستان انہی سرحدوں پر تجارت بند کر کے انگریزی نوآبادیاتی نظام کو برقرار رکھا ہوا ہے جو ہمیں باور کراتی ہے کہ رنگریز انگریز موجود ہے۔ اندرونی سیاسی بے چینی ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔