تفتان بارڈر اور بلوچستان سے زائرین کو سفر میں سہولیات دی جائیں گی، سرفراز بگٹی


کوئٹہ، اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پیر کو یہاں جعفریہ زائرین گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تفتان بارڈر اور بلوچستان سے زائرین کے سفر میں سہولیات میں بہتری لائی جائے گی اور عاشورہ اور اربعین کے موقع پر تفتان بارڈر پر زائرین کی آسانی کے لئے امیگریشن کانٹر بڑھا دئیے جائیں گے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان حکومت زائرین کو آمد و رفت میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی اور بلوچستان کی حدود میں زائرین کو درپیش مشکلات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ملاقات میں زائرین کی سہولت کے لئے پاکستان ہاس تفتان کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، جعفریہ زائرین گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے وفد نے مسائل کے حل اور سہولیات فراہمی کی یقین دہانی پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ امیگریشن کاونٹرز میں اضافے اور پاکستان ہاس تفتان کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے سے زائرین کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا۔