پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ نے کہاکہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو دوپر 2 بجے ہوگا۔
قائم مقام اسپیکر کے مطابق وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔