حج پر آئی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ ) نائیجریا کی خاتون عازم حج نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے، بتایا جارہا ہے کہ 30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے ہسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔