ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ بینک نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض فراہمی کی منظوری دے دی . ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر خرچ ہوں گے جس سے پن بجلی کی فراہمی میں اضافہ ہوگا .

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ داسو منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی جبکہ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی . ورلڈ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا . واضح رہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی ایک بڑے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، جس کی مالیت 8 ارب ڈالر ہوسکتی ہے . گزشتہ چند روز سے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلافات سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں، جس پر وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے وضاحت پیش کی ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں . ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کے کم آمدن والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے . انہوں نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی . . .

متعلقہ خبریں