شترو گھن سنہا اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی سے لاعلم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار و سیاستدان شترو گھن سنہا اپنی اداکار بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے حوالے سے لاعلم نکلے۔
بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا جانتا ہے۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے ابھی تک نہیں بتایا۔
شتروگھن کا مزید کہنا تھا کہ میں الیکشن کے بعد سے دہلی میں ہوں اور سوناکشی کی شادی سے متعلق کسی سے بات نہیں ہوئی۔ مجھ سے منسوب کی گئی تمام خبریں غلط ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا جب بھی مجھے اور اپنی والدہ کو شادی کرنے کے بارے میں بتائیں گی تو ہم انہیں دعائیں دیں گے۔ میں سوناکشی کی شادی میں بارات کے آگے ڈانس کروں گا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں جن کے مطابق سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو شادی کر رہی ہیں۔
گزشتہ طویل عرصے سے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے درمیان دوستی ہے، میڈیا پر کئی بار دونوں کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن دونوں نے عوامی سطح پر کبھی اس بارے میں بات نہیں کی۔
گزشتہ دنوں سوناکشی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کے ساتھ کچھ یادگاری سیلفیاں بھی پوسٹ کیں جس پر مداحوں کا کہنا تھا کہ ظہیر اقبال کی طرف سے اس طرح کی پوسٹ ان کے تعلقات کی برملا تصدیق کر رہی ہیں۔
ظہیر اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوناکشی کے ساتھ کچھ یاد گار تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا تھا ’ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا، آپ سب سے عمدہ ہو، ہمیشہ مجھ پر بھروسہ کر سکتی ہو۔ ہمیشہ آباد اور شاد رہو، آپ دنیا میں مزید جیو اُتنا جیو کہ کوئی اور نہ جیا ہو، تم ایک لمبی عمر پاؤ، ہمیشہ خوش رہو، ’مجھے تم سے پیار ہے‘۔