امریکی صدر جوبائیڈن نے بیٹے کے خلاف فیصلے کو قبول کرلیا
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے بیٹے کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔