بلوچستان

پسنی،مویشی منڈی میں قیمتوں کارونا، خریدار اور بیوپاری دونوں پریشان


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی میں مویشی منڈی سج گئی ، جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، گاہک قیمتیں پوچھ کر واپس لوٹ جاتے ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے خریداری میں نمایاں کمی تفصیلات کے مطابق عید قربان میں پانچ روز باقی ہیں ،پسنی کے مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، پچھلے سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہی ہے، مہنگائی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سے خریداری کا رجحان کم ہے، لوگ جانوروں کی قیمتیں پوچھ کر واپس لوٹ جاتے ہیں جب اس سلسلے انتخاب نے لوگوں سے جانوروں کی مہنگائی کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایا کہ بیوپاری مکران سے بکریاں ہمسایہ ملک ایران لے کر جاتے ہیں جہاں انھیں خاطر خواہ منافع حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے مویشیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ دوسری طرف ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ گئی ہے جب لوگ مویشیاں پالتے ہیں تو انھیں بیچ کر اپنے عید کا خرچہ نکالتے ہیں جبکہ وہ مویشیوں کی قیمتوں اور اپنے عید کے خرچے کا موازنہ کرتے ہیں تو مہنگائی کی شرح میں اضافے کی وجہ سے ان کا خرچہ پورا نہیں ہو پاتا اسی طرح وہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کی مویشی کی قیمت زیادہ ہو تاکہ ان کے عید کا خرچہ پورا ہو پائے، لوگوں کے مطابق ہوسکتا ہے کہ اگلے دو تین دن میں مویشیوں کی قمیتوں میں کمی واقع ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں