کوئٹہ ایڈز کے حوالے سے ہائی رسک قرار، اعلی تعلیمی ادارے کے طلبہ بھی مبتلا، انکشاف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)غیر سرکاری تنظیم ہارڈ بلوچستان نے ایڈز سے متعلق سروے جاری کر دیا۔ سروے میں کوئٹہ کو ایڈز کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ قرار دیدیا گیا جبکہ صوبے کے اعلی تعلیمی ادارے کے کچھ طلبہ بھی ایڈز میں مبتلا ہے، ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق کوئٹہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2100 کے قریب ہے۔