دکی ، کوئلے کی لوڈنگ 9 دن سے بند، ملک بھر کو کوئلے کی سپلائی معطل
دکی(قدرت روزنامہ)کوئلے کی لوڈنگ 9دن سے بند پنجاب سمیت ملک بھر کو کوئلے کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی اپیل پر مطالبات کے سلسلے میں دکی سے کوئلے کی لوڈنگ تین جون سے تاحال نو دن گزرنے کے باجود بند ہے۔کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر کو دکی سے کوئلے کی سپلائی مسلسل نو دنوں سے بند ہے۔دکی کے تاریخ میں یہ طویل ترین ہڑتال ہے۔کوئلے کی لوڈنگ کی وجہ سے کوئلے کے انبار لگ گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب لوڈنگ نہ ہونے کہ وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے باعث کوئلے کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی ہے۔باہر سے دکی ٹرکیں نہ آنے کی وجہ سے دکی میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا یے۔ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی اپیل پر ہڑتال کا سلسلہ گزشتہ نو دنوں سے جاری ہے۔ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کا مطالبہ ہے کہ 21مئی کو سنجاوی کے علاقے بغاو میں 8 ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں نزر آتش کئے گئے آٹھ ٹرک مالکان کو معاوضہ ادا کرکے واقعے میں جاںبحق اور زخمی ہونے والے دو ڈرائیوروں کو بھی معاوضہ ادا کیا جائے ۔