چمن دھرنا کمیٹی کی مذاکراتی ثالثی کمیٹی کا ضلعی انتظامیہ کیساتھ اجلاس، امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق


چمن(قدرت روزنامہ)چمن ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکراتی ثالثی کمیٹی کا اجلاس، شہر کے امن کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق زیر حراست پرلت کمیٹی کے 3 ارکان کمیٹی کے حوالے کر دیں گئے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ لوگوں سے ہر فورم پر بات چیت کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر راجا اطہر عباس۔تفصیلات کے مطابق چمن مذاکراتی ثالثی کمیٹی کے ممبران قبائلی مشر سابق صوبائی وزیر حاجی نصیر احمد باچا خان اچکزئی، نورزئی قوم سربراہ حاجی فیض اللہ خان نورزئی ،حاجی ملک عبدالخالق خان اچکزئی، حاجی عطا اللہ اچکزئی، عمران خان کاکڑ، مولانا محمد ایوب، مولانا شیخ شراف الدین ،حاجی اللہ محمد صالحزئی ،قاری اسلم علم یار ، مولانا شیخ صادق ، شیر خان کاکوزئی،حاجی جانان اردوزئی ،حاجی عبدالشکور نورزئی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر راجا اطہر عباس سے مذاکرات کئے جس میں جلاو گھیرا اور پتھرا میں پکڑے گئے لوگوں کی رہائی سے متعلق بات چیت کی۔اجلاس میں شہر کے امن کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے اتفاق کیا گیا اور طے پایا کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ لوگوں سے ہر فورم پر بات چیت کرینگے۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر راجا اطہر عباس کا کہنا تھا کہ چمن کے شہریوں اور پرلت کمیٹی کے جائز مطالبات کا ہر صورت دفاع کرینگے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی بھی قسم کے ریاست کے خلاف بیانیہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور حکومت شرپسندوں اور ریاست مخالفین کے خلاف کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی بھی معصوم شہری کو بلاضرورت نشانہ نہیں بنایا جائے گا تاہم ریاستی املاک پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی علاقے کے مسائل کے حل کے لئے علاقے کے مشران اپنے بھرپور کردار ادا کریں گے اور ان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا زیر حراست افراد کی رہائی کے معمولات طے کرنے کے لئے کمیٹی نے تفصیلات ڈپٹی کمشنر کو فراہم کر دیا ہے۔ اس سلسلے عوام سے گزارش ہے کہ کمیٹی ممبران سے رابطہ کریں ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ریاست مخالف تنظیم کو پرلت کا اسٹیج استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ پہلے سے موجود ہے لیکن شہر کے امن و امان کو ملعوض خاطر رکھتے ہوئے نرمی اختیار کی گئی تھی جو کہ آئندہ نہیں کی جائے گی اور اگر کوئی بغیر اجازت ریلی ، اسمبلی یا اجتماع کا اہتمام کیا گیا تو اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا اور قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راجا اطہر عباس کا مذید کہنا تھا کہ چمن کے عوام محب وطن اور امن پسند لوگ ہیں اور ان کا احترام ہم ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھتے ہیں ریاست اور عوام سکے کے دو رخ ہیں لیکن عوام سے درخواست ہے کہ شرپسند عناصر پر نظر رکھے اور ان کو اپنے خوبصورت ضلع اور شہر کا امن خراب کرنے نہ دیں ۔ ضلع اور شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈان کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جو بھی سنیپ چیکنگ کے دوران اگر کوئی شخص اپنا کوئی پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت فراہم نہ کرسکا تو اس کو فلفور ملک بدر کیا جائے گا ۔