ہرنائی میں لیویز نے مفرور ملزم گرفتار کرلیا
ہرنائی(قدرت روزنامہ)ہرنائی تکہ کراس سے لیویز فورس نے مفرور ملزم گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی سید کامل شاہ کی سربراہی میں لیویز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 10/23 بجرم زیر دفعہ 379-427 ت پ میں مطلوب ملزم امیر محمد ولد خیر محمد قوم علیانی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی کو تکہ کراس ایریا سے گرفتار کر کے بند حوالات کردیا گیا۔