خضدار میں پولیس کارروائی، منشیات فروش سمیت 2 ملزمان گرفتار


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار ایس ایچ او سٹی کا منشیات اور مفرور ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی منشیات فروش سمیت دوملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایس ایچ اوغلام مصطفی رندنے بدنام زمانہ منشیات فروش شاکرکو گرفتار کرکے اسکے قبضے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 92/2024 u/s 9(1)3b PS تھانہ سٹی میں درج کرکے کاروائی شروع کردی جبکہ دوسری کاروائی میں ڈکیتی کے کیس نمبر 242/2023 بجرم 392 میں مفرور ملزم نصیب اللہ کو گرفتار کر کے بند کر دیا خضدار پولیس کا عزم ہے منشیات کے خلاف کاروائیاں مزید تیزکرکے آخری منشیات فروش تک یہ جنگ جاری رہے گی۔