حمید بلوچ کی فکری جدوجہد اور قومی شعور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے حمید شہید کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں شہید حمید بلوچ کی فکری جدوجہد اور قومی شعور کو ذبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ تاریخی طور پر ظلم و جبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد و مزاحمت کرنے والی قوم ہے انگریز سامراج کے خلاف بلوچ قوم نے بھرپور مزاحمتی جدوجہد کی اور انگریز کے بعد بھی وطن کی دفاع و قومی تشخص کے لیے سیاسی جدوجہد کی۔بیان میں کہا گیا کہ حمید شہید بلوچ تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جو زندہ و جاوید ہے اور بلوچ کی شعوری جدوجہد کی علامت ہے۔ جس نے اپنے سیاسی فکری جدوجہد و عظیم شہادت اور شہادت کے وقت تاریخی الفاظ سے بلوچ قوم کی جدوجہد کو تاریخی بلندی فراہم کی۔بیان میں کہا گیا کہ ریاست آج بھی بلوچ وطن و قوم کے ساتھ آمرانہ رویہ اور نابرابری و انصافی کی منفی پالیسی پر گامزن ہے۔اج بلوچ کے قومی وسائل کی لوٹ مار اور آزادی اظہار پر قدغن ہے۔بلوچ سیاسی نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا اور عوام کے ووٹ کی حق رائے اور حق نمائندگی کو تسلیم نہ کرنا منفی پالیسوں کی تسلسل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی عام عوام کی سب سے بڑی جماعت ہے۔جو طاقت کا سر چشمہ عوام کو سمجھتی ہے اور عوامی رائے کی قدر کرتی ہے۔لیکن بدقسمتی سے حکمران نیشنل پارٹی کی جمہوری سیاست سے خائف ہے اور نیشنل پارٹی کی مینڈیٹ کو اربوں روپوں کی بدولت چرایا گیا اور عوام کی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی شہید حمید بلوچ سمیت قومی اکابرین کی سیاسی جدوجہد کو مشعل راہ قرار دیکر عوام کو منظم کرتی رئیگی۔