پنجگور میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور میں چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا تاہم گزرنے والا کانوائے محفوظ رہا تاہم دھماکے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔