وڈھ اور مانجھی پور میں فائرنگ سے 2 افراد قتل


کوئٹہ، مانجھی پور(قدرت روزنامہ)وڈھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے کھڈنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے لیویز نے نعش ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد
شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہے۔ دریں اثنا گزشتہ شب تھانہ فرید آباد کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی محمدشریف عرف کوڑا خان لاشاری سے موٹرسائیکل چھینے کی کوشش مزاحمت پر ڈاکو¶ں نے فائرنگ کرکے محمدشریف عرف کوڑا خان لاشاری کو قتل کردیا۔جبکہ پولیس نے ناکہ بندی کر کے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔