کوئٹہ میں پولیس کا خواتین کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایس پی کوئٹہ سٹی پری گل ترین اور اراکین صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ ، ہادیہ نواز نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے پہلی بار صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خواتین کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے کھلی کچہری منعقد کی جس میں آنے والی خواتین نے اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور انہیں حل کرنے کے لئے ایس پی سٹی اور دیگر حکام نے موقع پر احکامات دیئے کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے پہلی بار خواتین کے مسائل سننے کیلئے منگل کو لیاقت پارک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں خاتون پولیس افسران سمیت رکن صوبائی اسمبلی اور کوئٹہ انتظامیہ و ،کلا اورکھلی کچہری برائے خواتین کے نام سے خواتین کی مسائل سنے کھلی کچہری میں ایس پی کوئٹہ سٹی پری گل ترین ، رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ، اور زرغونہ بڑیچ ایڈووکیٹ ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون سمیت دیگر نے مسائل سنے کھلی کچہری میں خواتین نے زیادہ تر گھریلو مسائل بیان کیے کھلی کچہری منتظمین کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے پہلی بار خواتین کی مشکلات اور مسائل جاننے اور ان کے حل کیلئے منعقد کی جانے والی کھلی کچہری کے مثبت نتائج سامنے آئےں گے ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں خواتین نے آکر اپنی شکایات اور مشکلات کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا اور خواتین کی جانب سے مثبت رسپانس ملنے پر کوئٹہ پولیس نے مزید کھلی کچہری منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر ایس پی کوئٹہ سٹی پری گل ترین اورا راکین صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ ، ہادیہ نواز نے کہا کہ بلوچستان جوکہ قبائلی صوبہ ہے یہاں پر خواتین باہر نہیں نکلتی لیکن پہلی بار پولیس کی جانب سے خواتین کے مسائل جان کر ان کے حل کیلئے کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد آکر اپنی مشکلات اور سائل سے آگاہ کیا ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔ جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی فرح عظیم اور ہادیہ نواز نے اعلان کیا کہ اب اس طرح کی کھلی کچہری کا انعقاد ہر ماہ یقینی بنایا جائے گا اور خواتین کے مسائل سن کر انہیں فوری طور پر حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے جائیں گے اور تمام مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔