سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی، کیا ہیرامنڈی کی کاسٹ بھی بلائی جائے گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے ویٹرن اداکار اور معروف سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی و مشہور اداکارہ سناکشی سنہا ہمیشہ میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
وہ حال ہی میں نیٹ فلکس پر سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو بیحد سراہا گیا۔
ویب سیریز بہت کامیاب ہوئی اور ہر کسی نے اداکاروں کی خوبصورت پرفارمنس پر ان پر اپنے پیار اور تعریفوں کی بارش کی۔
اب اطلاع گرم ہے کہ سوناکشی سنہا نے بالآخر اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دونوں کافی عرصے سے محبت کے رشتے میں بندھے ہیں لیکن انہوں نے اس بارے میں کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی۔ طوطا مینا کا یہ جوڑا مبینہ طور پر وہ 23 جون کو شادی کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے ستاروں کو مدعو کیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں کیا سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی اور ہیرامنڈی کی کاسٹ بھی شامل ہوگی۔
’جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے‘
حیرت کی بات یہ ہے کہ سناکشی کے والد شترو گھن سنہا اپنی بیٹی کی شادی کے حوالے سے لاعلم نکلے۔
بھارتی میڈیا کودیے گئے انٹرویو میں شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا جانتا ہے۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے ابھی تک نہیں بتایا۔