اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اعلان، کتنی اور کون سی آسامیاں خالی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس نے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا ہے جس کے تحت ایگزیکٹو کی 918 اور منسٹیریل اسٹاف کی 195 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی . ایگزیکٹو آسامیوں پر بھرتی کے لیے شائع کیے گئے اشتہار کے مطابق، اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی کی 118 اور کانسٹیبل کی 800 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی .

منسٹریل اسٹاف کی آسامیوں پر بھرتی سے متعلق شائع کیے گئے الگ اشتہار میں اسسٹنٹ کی 19، اسٹینو گرافر کی 22، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 5، اپر ڈویژن کلرک کی 16، لوئر ڈویژن کلرک کی 23 اور نائب قاصد کی 18 خالی آسامیوں کا اعلان کیا گیا . مذکورہ اشتہار میں بی ایس 01 کی دیگر 92 آسامیوں کا بھی اعلان کیا گیا جن میں اے سی مکینک، الیکٹریشن، پلمبر، پینٹر، کارپینٹر، میسن، دھوبی، موچی، مالی، سائس، سویپر، کک، وہیکل/بائیک مکینک، درزی، جنریٹر مکینک وغیرہ کی آسامیاں شامل ہیں . پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے نوجوان مرد و خواتین اور خواجہ سرا بھرتی کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں . اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ بھرتی کے خواہشمند اشتہار جاری ہونے کے 15 دن کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں . آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، بھرتی کے خواہشمند امیدواران بھرپور تیاری کریں اور اپنی درخواستیں فی الفور جمع کرائیں . . .

متعلقہ خبریں