بجٹ میں فائلر کو 5کروڑ کی جائیداد خریدنے پر 3فیصد ٹیکس لگنے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد اور نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں ٹیکس لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
بجٹ میں پانچ سے 10کروڑ کی جائیداد پر 4 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان ہے۔
اسی طرح، 10کروڑ سے زائد کی جائیداد پر 5 فیصد ٹیکس جبکہ نان فائلر کے لیے ٹیکس کی شرح 15فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔