وفاقی کابینہ نے بجٹ 25-2024 کی منظوری دے دی
اٹھارہ ہزار ارب روپے سے زائد حجم کی بجٹ تجاویز منظور کرلی گئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے بجٹ 2024-25 کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں اور صنعتوں کی پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق تمام تر اسکیمیوں کا اعلان بجٹ تقریر میں شامل ہے۔
اجلاس میں 18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کی بجٹ تجاویز منظور کی گئیں۔