پنجگور میں مویشی مختلف بیماریوں کا شکار، حیوانات اسپتال میں ادویات ناپید


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور میں مویشیوں کو مختلف بیماریاں لگ گئیں، دست الرجی اور انفیکشن کی بیماریوں کے شکار مویشی محکمہ حیوانات پنجگور کی عدم توجہ کی وجہ سے مررہے ہیں، سرکاری حیوانات اسپتال میں ادویات کی قلت ہے اگر دیتے ہیں تو اثر و رسوخ کی بنیادوں پر، عام غریب مالداروں کا کوئی پرسان حال نہیں، حیوانات اسپتال پنجگور میں ادویات کی قلت کی تحقیقات شروع کی جائے۔ ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے کی ادویات پر اسرار طور پر غائب کردی گئی ہیں جو کہ علاقے کے مالداروں کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔