بلوچستان

ڈیرہ بگٹی میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین ناپید، متاثرہ افراد کو علاج معالجے میں پریشانی


کوہلو(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے اپنے حلقے میں صحت کی سہولیات کا اشد فقدان ہے، جہاں سانپ کی ویکسین تک ناپید ہے، گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ضلع ڈیرہ بگٹی کی رہائشی ایک خاتون اور کم عمر لڑکے کو سانپ نے ڈسا تاہم ڈیرہ بگٹی میں سانپ کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو پہنچ گئے، سانپ کے ڈسنے سے متاثرہ خاتون راجی اور لیاقت ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ہیں جو بگٹی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایم ایس اصغر مری کا کہنا ہے ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو وہ واحد ہسپتال ہے جہاں کوہلو کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے مریض اپنے علاج کرانے کے لیے آتے ہیں حکام بالا کو چاہیے کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو پر خاص توجہ دیں اور ہپستال میں ادویات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ کوہلو سمیت دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مایوسی نہ ہو خیال رہے ڈیرہ بگٹی وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا حلقہ ہے جہاں صحت کی سہولیات اور سانپ کے ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز انسانی جانوں کا ضائع ہوتی ہے، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی متاثرہ لواحقین نے کوہلو کے مقامی صحافی کو بتانا کہ ڈیرہ بگٹی سے سوئی گیس نکلتی ہے جس کا سپلائی ملک بھر میں ہوتا ہے اور ڈیرہ بگٹی وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا حلقہ ہے اس کے باوجود بھی علاقے میں سانپ کا انجکشن نہ ہونا ایک المیہ ہے، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی متاثرین نے ہنگامی بنیادوں پر ڈیرہ بگٹی کے ہپستالوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں