پنجگور میں اسٹیکر کے باوجود تیل بردار گاڑیوں سے چیک پوسٹوں پر بھتہ وصولی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر کاروباری لوگوں کی تیل بردار گاڑیوں کو حکومت نے خود اسٹیکرز یا ٹوکن دیا کہ تیل لانے کی اجازت ہے تو پھر چیک پوسٹوں پر بھتہ وصولی کس چیز کی ہے اور کیوں لیتے ہیں انہوں کہاکہ اس ناسور عمل اور بھتہ خوری نے مکران بلخصوص ضلع پنجگور کی امن وامان کو پچھلے پانچ سالوں سے تباہ اور برباد کر دیا ہے کیونکہ امن وامان کو کنٹرول کرنے پر مامور سیکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز کے سپاہیوں سے لیکر تمام آفیسران نے اپنے اصل ذمہ داری کو بھول کر بھتہ خوری کو اپنے اصل ذمہ داری سمجھ کر بھتہ خوری کے چکر میں ھات پاوں مار رہے ہیں انہوں کہاکہ سرحدی انٹری پوئنٹ سے لیکر تمام چیک پوسٹوں اور سرعام روڈوں پر غریب گاڑی والوں کو خوار و ذلیل کررہے ہیں اور ضلع کے اندر ڈاکوو¿ں، قاتلوں اور رہزنوں کی راج ہے دن دھاڑے لوگوں کو قتل کر کے رفوچکر ہوتے ھیں اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کیا کہتی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فلانے شخص کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور عوام کو انتظامیہ کی طرف سے کوئی آکشن نظر نہیں آرہی . انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، گورنر بلوچستان اور آئی جی ایف سی مکران سے مطالبہ کیا ھیکہ آپ لوگ اس سرعام کرپشن، بھتہ اور لالچ خوری میں ملوث نہیں ہیں تو فی الفور آکشن لےکر اس ناروا دھندے کو بند کریں تاکہ سکیورٹی فورسز، پولیس اور انتظامیہ کو اپنے اصل ذمہ داری کا پتہ چلیں کہ ان کی علاقوں میں انکے اصل تعیناتی کے مقصد، ٹاسک یا ٹارگٹ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں