کوئٹہ فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو کا مریض دم توڑ گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج کانگووائرس کا مریض دم توڑ گیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج کانگووائرس کا مریض دم توڑ گیا،19 سالہ مریض جمعہ داد کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے تھا،مریض کے خون کے ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آیاتھا، ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال کانگووائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد3 ہوگئی ۔