بلوچستان ہائیکورٹ نے چمن دھرنا مظاہرین پر درج مقدمے کی کاپی مانگ لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ نے چمن پرلت کے گرفتارمظاہرین کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی دینے کا حکم دیدیا . گزشتہ روز درخواست گزار حاجی سراج الدین کی جانب سے دائرآئینی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ڈی پی او چمن ،ڈی جی بلوچستان لیویز اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ محمدصادق، غوث اللہ ،امان اللہ ،مولاداد ،ولی محمد کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی فریقین کو فراہم کی جائیں ،سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے درخواست گزار کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیاگیا،عدالت نے تحریری حکم نامے میں لکھا کہ سائلین سے آئین کے مطابق نمٹاجائے اور ان کو آئینی حقوق دئےے جائیں .

بعدازاں کیس ڈسپوز اپ کردیاگیا . . .

متعلقہ خبریں