حب اراضیات کے ریکارڈ میں ہیر پھیر، لینڈ بروکرز اور پٹواری ارب پتی بن گئے


حب(قدرت روزنامہ)حب اراضیات کے ریکارڈ میں ہیر پھیر اصل زر خرید مالکان رل گئے، بدنام زمانہ لینڈ بروکرز پٹواریوں کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری اور لوگوں کی زر خرید زمینیں فروخت کر کے اب پتی بن گئے مری چوک 15ایکڑ اراضی کا مبینہ قبضہ بھی حب کے پٹوار خانے کا کارنامہ نکلا مبینہ طور پر ملوث ایک بروکر جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے جبکہ دوسرا مظاہرین کے ہمراہ متاثرین کے ہمراہ احتجاج میں پیش پیش رہا اسٹیٹ لینڈ اور بزگر موروثی اراضیات پر ہاﺅسنگ سوسائٹیز قائم کی جانے لگیں اس حوالے سے ذرائع بناتے ہیں کہ گزشتہ روز حب ساکران روڈ سے متصل 15ایکڑ اراضی کی مبینہ ملکیت پر ہونے والے احتجاج کے حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چند سال قبل مذکورہ اراضی کا مبینہ ریکارڈ پر مذکورہ اراضی فروخت کردی گئی بعدازاں مذکورہ اراضی کے اصل مالک کی ایک بیوہ کا دعویٰ سامنے پر مذکورہ ہیر پھیر کے ایک کردار بدنام زمانہ بروکر کو چند دنوں کیلئے گڈانی جیل کی ہوابھی کھانی پڑی تھی جبکہ ایک دوسرا کردار متاثرین کے حق میں احتجاج کے دوران بھی سرگرم رہا مزید برآں حب شہر کے قریب بھوانی کے مقام پر ایک وسیع رقبے پر حالیہ دنوں بڑے پیمانے پرتعمیرات کا سلسلہ بھی جار ی ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ 80ایکڑ سے زائد اراضی کا اصل مالک بیرون ملک بیٹھا ہوا ہے اور یہاں پر انتقال اراضی کے بغیر اور کوئی سکنی سرٹیفکیٹ اور نہ ہی میونسپل کارپوریشن سے تعمیرات کی NOCبڑی تیزی سے تعمیرات کرائی جارہی ہے اور اراضی کے پلاٹس کی خرید وفروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن سیاسی وذاتی اثر ورسوخ کے سامنے بھی متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران بھی بے بس و لاچار نظر آتے ہیں جبکہ پٹوار خانہ بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف عمل ہے علاوہ ازیں ذرائع بتاتے ہیں کہ حب شہر میں موضع پیرکس میں ایک موروثی بزگر اسٹیٹ لینڈ کی خرید وفروخت کے بعد ہاﺅسنگ سوسائٹی کی تیاری کے ببعد بعض معاملات پر تنازعات کھڑے ہو گئے ہیں وہاں پر قوانین کو ایک طرف رکھ کر مرضی ومنشائ کے تحت معاملات کو چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔