ناگ بسیمہ میں صبا لٹریری فیسٹیول منعقد کیا جائے گا، بساک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے مخٹصر بیان میں کہا ہے کہ اس عید کے موقعہ پر تنظیم کی جانب سے بسیمہ کے علاقے ناگ میں صبا لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ بسمیہ میں تنظیم کئی عرصے سے فعال ہوکر مختلف تعلیمی، ادبی و سیاسی سرگرمی کرتی آرہی ہے جس میں کتب میلے اور بلوچ لٹریسی کیمپین کے سیشن شامل ہیں۔ اسی طرح علاقے میں تنظیم کی جانب سے اس عید کے موقعے پر ادبی و ثقافتی فیسٹیول صبا لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ صبا لٹریری فیسٹیول تنظیم کی جانب سے ایک ادبی و ثقافتی فیسٹیول ہے جو پچھلے سال سے جاری ہے جس میں حال ہی میں کوئٹہ میں ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ترجمان نے آخر میں کہا کہ تقریب کی تاریخ، جگہ اور دیگر سیگمنٹس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔