صحبت پور میں ڈاکوﺅں کے ہاتھوں قتل شخض کے ورثا کا احتجاج، شاہراہ بند کردی


صحبت پور(قدرت روزنامہ)صحبت پور،بھنڈشریف کے مقام پر ملک محمد علی پولیس کے خلاف نیشنل پارٹی صحبت پور کے رہنما میر رستم خان کھوسہ،اور گزشتہ شب ڈاکوﺅں کے ہاتھوں قتل ہونے والے کوڑا خان لاشاری کے ورثا اور علاقائی عوام نے ڈیرہ اللہ روڈ بلاک کر کے قاتلوں کی گرفتاری اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث دھرنا دیا کی مظاہرین نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں امن چاہیے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ہم خانوش نہیں رہیں گے اور گزشتہ شب تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود میں ڈاکوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے کوڑا خان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔