شہدا و اکابرین کی سیاسی، قومی، فکری جدوجہد وقربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، بی این پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سابق ایم این اے میر رف مینگل نے کہا ہے کہ شہید اسلم جان گچکی شہید حمید بلوچ شہید منظور بلوچ پٹواری عبد الرحمن نوتیزئی سمیت شہدا و اکابرین کی سیاسی قومی فکری جدوجہد وقربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ان کی سیاسی و قومی خدمات کے پیش نظر شہدا کی برسیاں تجدید عہد تسلسل قومی حیات کےلئے باعث افتخار ہیں۔ کہ کٹھن و مشکل کن سیاسی حالات میں بھی بلوچستان کی حقوق کی دفاع اور قومی شناخت کےلئے اپنی زندگی قربان کرکے تاریخ میں امر ہوگئے۔ان کی سیاسی جدوجہد اور قربانی ہمیں یکجہتی و اتحاد و اتفاق سے ہی جدید صدی کی تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی سماجی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کا درس دیتے ہیں۔اس جدید دور میں حالات سے ہم آ ہنگ علمی لحاظ سے لیس متحرک فعال قومی تقاضوں کے مطابق قومی حکمت عملی شہدا کی مشن و قومی وژن کے لئے جدید سائنسی و ریاضیاتی بنیادوں پر مستقبل کی پیش بندی کا تقاضا پیش کررہے ہیں۔کیونکہ ہم ایک باشعور قوم اور وسائل سے مالا مال سرزمین کے مالک ہیں۔جس کے لئے ہمارے آبا و اجداد سے لیکر شہدا بلوچستان واسیران وطن کی جاری قربانیاں جاری ہیں۔وطن کی دفاع اور قومی بقا کیلئے شہید اسلم جان گچکی شہید حمید بلوچ شہید منظور بلوچ پٹواری عبد الرحمن سمیت ہزاروں شامل کاروان ثپوتوں نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے ہمارے لئے عظم و جرائت لاثانی تاریخ رقم کیاہے۔شہدا کی مشن کی تکمیل ہم پر ایک فرض ہے کہ دنیا دیگر اقوام کے کی طرح ہم بھی بطور قوم اپنی سیاسی قومی معاشی تاریخی جغرافیائی حقوق و حدود کا تحفظ کرکے اکیسویں صدی کی ترقی و خوشحالی انسانی ہدف کا دفاع کرسکیں۔