ان گانوں کو آج بھی پورے جنوبی ایشیا میں گایا جاتا ہے اور اس موسیقی یقینی طور پر آج بھی سدا بہار موسیقی کی حیثیت حاصل ہے . بالی ووڈ کے ایک اور مشہور موسیقار للت پنڈت نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا، للت پنڈت بھارت کے ایک بڑے موسیقار کے طور پر جانے جاتے ہیں، بالی ووڈ کی کئی بڑی ہٹ فلموں کی کامیابی کے پیچھے ان کی تیار کردہ موسیقی کا ہاتھ رہا ہے، ان میں سب سے اہم فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی موسیقی بھی شامل ہے . پوڈ کاسٹ میں للت پنڈت نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے مشہور فلم ’ عاشقی‘ کے گانے پاکستانی موسیقی سے چوری کیے گئے تھے، انہوں نے بتایا کہ کس طرح عاشقی کے موسیقار ندیم شرون پاکستانی موسیقی کو کاپی کرتے تھے . انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ندیم اور شرون دبئی جاتے تھے جہاں وہ پاکستانی کیسٹس حاصل کرتے تھے اور پھر اس پاکستانی موسیقی کو اپنے گانوں کے طور پر تیار کر کے پیش کرتے تھے . انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری بھارتی فلم انڈسٹری جانتی ہے کہ بھارت میں پاکستانی موسیقی کی کاپی کی جاتی ہے اور فلم عاشقی کی تو ساری موسیقی ہی پاکستانی موسیقی سے کاپی کی گئی تھی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ فلم ’عاشقی‘ اپنے زمانے کی ایک بلاگ بسٹر فلم تھی جو اپنی خوبصورت موسیقی کی وجہ سے کلٹ کلاسک حیثیت تک پہنچنے میں کامیاب رہی .
فلم میں راہل رائے اور انو اگروال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور موسیقی مشہور ہندوستانی موسیقار جوڑی ندیم اور شرون نے ترتیب دی تھی .
متعلقہ خبریں