بھارت میں انسانی برڈ فلو کا کیس، ڈبلیو ایچ او نے تصدیق کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انسانی برڈ فلو کیس کی تصدیق کر دی ہے . غیر ملکی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک 4 سالہ بچے میں ایویئن انفلوئنزا-اے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اس بات کی تصدیق عالمی ادارہ صحت کے حکام نے کی ہے .

بچے کو مرض کی تشخیص اور علاج کے 3 ماہ بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، ایویئن انفلوئنزا اے ( ایچ 9این2) انفیکشن کا کسی انسان میں منتقل ہونے کا یہ دوسرا کیس ہے . قبل ازیں بھارت میں 2019 میں انسان میں برڈ فلو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا . . .

متعلقہ خبریں