روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز برقرار


انٹربینک میں ڈالر278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا، ڈیلرز
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز آج بھی برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر 278روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 15 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس کی 75 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس میں 2803 پوائنٹس اضافے کے بعد 75 ہزار600 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔