پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز آج سے ہوگا


لاکھوں عازمین حج مناسک حج کا آغاز منیٰ کے لئے روانگی سے کریں گے
سعودی عرب (قدرت روزنامہ)مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ زوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق حج 2024 کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا۔ آج شام سے عازمین کو منی پہنچایا جائے گا، جہاں وہ دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کریں گے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ زوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔
سال میں چند دنوں کےلیےبسائی جانے والی خیمہ بستی میں صفائی اور مرمت کے مختلف کام مکمل ہیں۔منیٰ کی خیمہ بستی مسجد الحرام سے 7 کلومیٹرشمال مشرق میں واقع ہے، شمالی اورجنوبی سمت پہاڑ ہیں۔منیٰ کی وادی سال میں صرف ایام حج میں ہی آباد ہوتی ہے اور اسے دنیا کی واحد عارضی خیمہ بستی کہا جاتا ہے، جو آٹھ ذوالحجہ سے تیرہ ذوالحجہ تک آبادی رہتی ہے۔
سعودی حکام کےمطابق دنیا بھرسےڈیڑھ کروڑعازمین سعودی عرب پہنچے ہیں،جہاں سیکیورٹی کےانتظامت مکمل کرلیےگئےہیں،مکہ میں تمام مقدس مقامات اور مساجد میں ہائی ریزولوشن کیمرے لگائے گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کےمطابق اس سال خطبہ حج اردو سمیت 20 بین الاقوامی زبانوں میں نشرکیا جائے گا اور یہ خطبہ دنیا کے ایک ارب سے زائد لوگ سن اور دیکھ سکیں گے۔ خطبہ حج اسمارٹ موبائل فون،حرمین شریفین کی ویب سائٹ اور منارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے ذریعے بھی پیش ہوگا۔