دبئی میں سرکاری اور نجی سیکٹر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان


دبئی کے پرائیویٹ اسکولوں میں بھی عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ملک میں اس سال عید الاضحی اور وقوف عرفہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ دبئی کے پرائیویٹ اسکولوں میں عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا .
عرب میڈیا کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ وقوف عرفہ اورعید الاضحی کی تعطیلات سنیچر 15 جون 9 ذی الحجہ سے شروع ہوں گی اور منگل 18 جون 12 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی‘ .


یہ بیان ریاست میں سرکاری اور نجی اداروں کے لیے تعطیلات کے ایجنڈے سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر مبنی ہے . علاوہ ازیں امارات کے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی تمام کارکنوں کو سنیچر 15 جون سے منگل 18 جون تک تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی .
دوسری جانب دبئی میں تمام نجی اسکول، یونیورسٹیاں اور نرسریاں 15 جون بروز ہفتہ سے 18 جون بروز منگل عید الاضحیٰ کے لیے بند رہیں گی اور بدھ 19 جون کو دوبارہ کھلیں گی . دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری محکموں کے لیے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے شیڈول کا جاری کیا ہے . تعطیلات ہفتہ، جون 15، 2024 کو شروع ہوں گی، اور منگل، 18 جون، 2024 کو ختم ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں