نوجوانوں کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت یوتھ پالیسی 2024 کی تشکیل سے متعلق جائزہ اجلاس،نوجوانوں کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہبلوچستان یوتھ پالیسی نوجوانوں کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگی ۔
منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست میں دوریاں پیدا کی گئی ہیں ۔صحت مندانہ سرگرمیاں متعارف کروا کر نوجوانوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں سے دور رکھنا ضروری ہے۔وزیر اعلٰی بلوچستان کی نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے پورے سال کا کلینڈر مرتب کرنے کی ہدایت ۔
وزیر اعلٰی بلوچستان کا شہید سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ اور شہید پروفیسر فضل باری کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان ‘شہداء کو نہیں بھولے ، رہتی دنیا تک یاد رہیں گے۔