بجٹ میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈال دیا گیا، امیر جماعت اسلامی


کراچی(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈال دیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز کو بجٹ کا نام دیا گیا۔ جب 23 مرتبہ آئی ایم ایف پروگرام سے معیشت بہتر نہیں ہوئی تو 24 ویں پروگرام سے کیسے بہتر ہوگی۔ بجٹ میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ پرائیوٹ کمپنیاں تنخواہیں بڑھائیں یا نہ بڑھائیں مگر انکم ٹیکس میں اضافہ ہوگا ۔ بڑے جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا ؟
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہر حکمراں جماعت کی یہی پالیسی رہی ہے کہ مڈل کلاس کی کمر توڑو اور اشرافیہ کو بچاؤ۔ حکمران آئی ایم ایف سے قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر مذاکرات کی جرات نہیں رکھتے۔ حقیقت میں میز کے دونوں اطراف سامراج کے نمائندے بیٹھے ہوتے ہیں۔ ملک میں وزرائے خزانہ درآمد کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کا نتیجہ ہے اس پر نظرثانی کی جائے۔ بجٹ میں ملازمین، مزدوروں اور محروم طبقات کے لیے کوئی خوشخبری نہیں۔ وزیرخزانہ کے مہنگائی میں کمی کے دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں دوست ممالک 27 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرنے کیلئے پُرعزم

پاکستان میں سعودی عرب،یو اے ای، آذربائیجان،چین،ڈنمارک براہ راست سرمایہ کرینگے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی…

1 min ago

توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری، تحریری حکم نامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی…

2 mins ago

اسلام آباد؛ اہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج کا گشت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب…

12 mins ago

لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ؛ سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی…

14 mins ago

انقلابیوں کا چی گویرا کارکنان کو چھوڑ کر اچانک غائب ہو گیا: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

25 mins ago

پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناؤ سے متعلق افغان وزارت خارجہ…

32 mins ago